Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل جنگی جرائم سے فلسطینی سرزمین پر قانونی حیثیت حاصل نہیں کرسکتا:حماس

الخلیل (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے مسجد ابراہیمی میں فلسطینی نمازیوں کے قتل عام کی اکتیسویں برسی کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض اسرائیل فلسطینی عوام کے حوصلے اور عزم کو توڑنے یا فلسطینی سرزمین کے ایک انچ پر بھی اپنی خودمختاری مسلط کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے گا۔ حماس نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے وطن کے دفاع اور سرزمین کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

حماس نے منگل کے روز اپنے بیان میں کہا کہ مسجد ابراہیمی میں قتل عام جو 1994ء میں انتہا پسند آبادکار باروچ گولڈسٹین نے قابض فوج کی حمایت سے کیا تھا اور اس کے نتیجے میں 29 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ آج فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان کا منظم اجتماعی قتل عام فلسطینیوں کے خلاف قابض فوج کی مجرمانہ پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

حماس نے مزید کہا کہ یہ خونی یاد ایک ایسے وقت میں منائی جارہی ہے جب بین الاقوامی قوانین اور کنونشنز کی صریح انحراف کرتے ہوئے قابض اسرائیل مسجد اقصیٰ کے الحاق، نقل مکانی ، مغربی کنارے اور بیت المقدس میں جاری اسرائیلی جارحیت میں اضافہ ہورہا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے پر قبضے، الحاق، مقدس مقامات کی بے حرمتی اور شناخت کو مٹانے کی ساشوں، عبادت گزاروں کو اسلحے کے زور پر عبادت کرنے سے روکنے اور انتہاپسند آباد کاروں کی فلسطینیوں کے خلاف منظم دہشت گردی کی سازشیں بری طرح ناکام ہوں گی۔ہماری سرزمین کے ایک انچ پر قانونی حیثیت یا خودمختاری قبول نہیں اور ہماری قوم اپنی سرزمین اور مقدس مقامات کے دفاع میں مزاحمت کرنے کی خواہش کے عزم میں ناکام رہے گی۔

حماس نے بین الاقوامی برادری ،بین الاقوامی عدالت انصاف اور بین الاقوامی فوجداری عدالت سے قابض اسرائیلی لیڈروں کو ان کے جرائم پر کٹہرے میؓں لائیں۔ فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم اور نسل کشی کا سلسلہ بند کرائیں، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی دہشت گردی پر صہیونی ریاست کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

غماس نے کہا کہ لوگوں کی یادیں زندہ ہیں، وہ ان جرائم اور ان کے خلاف دشمن کے قتل عام کو نہ بھولیں گے اور نہ ہی معاف کریں گے، ان میں تازہ جرائم غزہ کی پٹی میں پندرہ ماہ سے زائد عرصے کے دوران ہمارے لوگوں کی نسل کشی اور مغربی کنارے اور القدس میں جاری جرائم ہیں۔

حماس نے قابض صہیونی دشمن کے خلاف نبردآزما فلسطینی مزاحمت کاروں اور عوام کی بہادری، ثابت قدمی اور جرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے فلسطینی قوم کے درمیان اتحاد اور مزاحمت کو مضبوط بنانے پر زور دیا ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan