Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل نے نئے رہا ہونے والے فلسطینیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پرپابندی لگا دی

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیل کے سرکاری نشریاتی کارپوریشن نے اطلاع دی کہ قابض اسرائیل اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ موجودہ معاہدے کے تحت رہا کیے گئے فلسطینی قیدیوں کو رمضان المبارک کے مہینے میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

قطر اور مصر کی ثالثی اور امریکہ کی حمایت سے 19 جنوری کو نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے حصے کے طور پر حماس اور اسرائیل قیدیوں کا تبادلہ کر رہے ہیں۔

اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے کہا کہ “اسرائیلی پولیس حالیہ ہفتوں میں رہا کیے گئے کسی فلسطینی کو بھی رمضان کے مہینے میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے گی”۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق “پولیس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ تمام رہا کیے گئے فلسطینیوں کو عدالتی احکامات کے تحت مسجد اقصیٰ کے احاطے سے نکاک دیا جائے گا”۔

براڈ کاسٹنگ کارپوریشن نے مزید کہا کہ پولیس نے ماہ رمضان کی تیاریوں کے لیے اپنی نفری کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے اور وہ القدس شہر اور مسجد اقصیٰ کی طرف جانے والے تمام راستوں پر روزانہ 3000 پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ “پولیس نے سیاسی سطح (حکومت) سے سفارش کی ہے کہ پچھلے سال کی طرح فلسطینی علاقوں ( مقبوضہ مغربی کنارے) کے دس ہزار باشندوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دے۔ اس تعداد سے زیادہ نہ ہو‘۔

پولیس کی سفارشات کے مطابق 55 سال یا اس سے زیادہ عمر کے مردوں اور 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین کو داخلہ پرمٹ دیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan