Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوجیوں کا نابلس میں مسجد پر دھاوا، نمازیوں پر تشدد ، کئی شہری زخمی

نابلس   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے میں نابلس کے شمال مغرب میں واقع گاؤں برقہ پر دھاوا بولا، ایک مسجد میں گھس کر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ قابض فوج نے سوموار کے رروز عصر کی نماز میں مسجد کے دروازے پر صوتی بم پھینکا، نمازیوں کو روکا اور نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

نابلس کے جنوب مغرب میں واقع گاؤں تل پر چھاپے کے دوران اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی زخمی بھی ہوا۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ “نابلس کے قریب تل نامی گاؤں میں اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک شہری کندھے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوا ہے۔”

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ “قابض فوج نے گاؤں پر دھاوا بولا اور براہ راست گولیاں اور آنسو گیس کے بم برسائے، جس سے متعدد فلسطینی دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے”۔

فلسطینی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023ء سے قابض اسرائیلی فوج اور آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے میں اپنے حملوں کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ اس منظم دہشت گردی کے نتیجے میں 911 فلسطینی شہید، 7000 کے قریب زخمی اور 14500 دیگر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan