Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل نے ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کو ایک غیر قانونی جنگجو قرار دیا

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج کے جنوبی علاقے کے کمانڈر نے حراست میں لیے گئےکمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ادریس عامر ابو صفیہ باقاعدہ ٹرائل کے بجائے غیر قانونی جنگی ایکٹ کے تحت حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

المیزان سینٹر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قابض فوج کا فیصلہ 12 فروری 2025 کو جاری کیا گیا تھا۔ اس معاملے کو عسقلان کی عدالت اور المیزان سینٹر فار ہیومن رائٹس کے وکیل کو سماعت کے دن مطلع کیا گیا تھا تاکہ 13 فروری 2025 کو ہونے والی حراست میں توسیع پر غور کیا جا سکے۔

المیزان مرکز کے وکیل کے 11 فروری 2025 کو عوفر جیل میں ڈاکٹر ابو صفیہ سے ملاقات کی تھی۔ وکیل نے بتایا کہ قابض صہیونی فوج نے دوران حراست ڈاکٹر ابو صفیہ کو تشدد اور ناروا سلوک کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بات قابل غور ہے کہ غیر قانونی جنگی قانون منصفانہ مقدمے کی ضمانتوں کے حق کی سنگین خلاف ورزی سمجھا جاتا ہے، کیونکہ یہ زیر حراست شخص کو اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کے بارے میں مطلع کرنے کے حق اور اپنے خلاف شواہد پر بحث کرنے کے حق سے محروم کر دیتا ہے۔ اور اس طرح وہ اپنے دفاع کے آئینی حق سے محروم کردیا جاتا ہے۔

نیز اس قانون کے مطابق حراست میں لیے گئے شخص کو گرفتاری کے حکم کی تصدیق کے لیے بیر سبع میں مرکزی عدالت کے حکم پر 45 دنوں کی مدت کے لیے حراست میں رکھا جاتا ہے۔ بعد ازاں اس حراست میں 6 ماہ کی مدت کی توسیع کی جا سکتی ہے۔

قابض فوج نے ابو صفیہ کو 27 دسمبر 2024 کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ کمال عدوان ہسپتال میں اپنا کام انجام دے رہے تھے۔ انہیں 47 دنوں تک وکیل سے ملاقات سے محروم رکھا گیا۔

المیزان سینٹر نے اس بات پر زور دیا کہ کسی قیدی کو غیر قانونی جنگجو میں تبدیل کرنا ایک من مانی، خطرناک، غیر قانونی اور انتقامی کارروائی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ عام شہریوں خاص طور پر ڈاکٹروں کے ساتھ ان طریقوں کا استعمال، ان پر تشدد اور بدسلوکی غیرقانونی ہے۔ قابض فوج نے جان بوجھ کر بو صفیہ کے خلاف کوئی ثبوت نہ ہونے کے باوجود انہیں نہ صرف یرغمال بنا رکھا ہے بلکہ ان کے بنیادی حقوق کو کھلے عام پامال کیا جا رہا ہے۔

المیزان سینٹر فار ہیومن رائٹس نے ان صوابدیدی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے جن کے تحت ڈاکٹر ابو صفیہ اور دیگر قیدیوں کو غیر قانونی جنگی قانون کے تحت یرغمال بنانے کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کے خصوصی میکانزم سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈاکٹر ابو صفیہ کی رہائی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ ابو صفیہ اور دیگر ڈاکٹروں، طبی اور انسانی ہمدردی کے عملے، بین الاقوامی انسانی قانون اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کے احترام کو یقینی بنانے ،منصفانہ ٹرائل کے حق کے تحفظ اور تشدد کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan