Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی عدالت سے صحافی عامر ابو عرفہ کو دو سال قید کی سزا

الخلیل (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی ریاست کی ایک نام نہاد عدالت نے سینیر فلسطینی صحافی  جن کا تعلق الخلیل شہر سے ہے کو دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

قیدی صحافی عامر ابو عرفہ کی عمر39 سال ہے اور وہ گذشتہ کئی ماہ سے پابند سلاسل ہے۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ قابض اسرائیلی حکام نے صحافی عامر ابو عرفہ کو جرمانے کے علاوہ دو سال قید کی سزا سنائی۔

قابض فوج نے صحافی عامر ابو عرفہ کو 8 نومبر 2023ء کو الخلیل شہر میں ان کے گھر پر چھاپہ مارنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ وہ ایک سابق قیدی ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر 6 سال قید میں گزارے۔

قابل ذکر ہے کہ سنٹر فار پروٹیکشن آف جرنلسٹس نے فلسطینی صحافی سے صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کردہ ایک بیان میں انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سات اکتوبر 2023ء کو غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل نے جان بوجھ کر فلسطینی صحافیوں کو قتل، گرفتار اور ان کے کام کی جگہوں اور گاڑیوں پر بمباری کر کے ان میں سے بہت سو شہید، زخمی اور گرفتار کیا۔ شہید ہونے والےصحافیوں کی تعداد 201 ہوگئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan