بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی ایک نئی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کے جنوب میں مرجعیون گورنری کے میں قنطارا اور طیبہ قصبوں میں دراندازی کا اعلان کیا، جہاں انہوں نے کئی شہری مکانات کو نذر آتش کر دیا۔
فوج نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ “اسرائیلی دشمن کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی طویل خلاف ورزیوں اور لبنان اور اس کے شہریوں کی خودمختاری پر حملوں کے تناظر میں دشمن فوج نے قنطارا اور طیبہ میں گھس کر وہاں کے متعدد گھروں کو نذر آتش کر دیا”۔
انہوں نے مزید کہا کہ “لبنان کی فوج اور اقوام متحدہ کی عبوری فورس لبنان ’یونیفل‘ کا ایک مشترکہ گروپ دراندازی کے مقام کی طرف روانہ ہوا”۔
انہوں نے وضاحت کی کہ دشمن کی فوجیں ان دونوں علاقوں سے پیچھے ہٹنا شروع ہوگئیں، جب کہ لبنانی فوج نے اسرائیلی فوج کی طرف سے بند کی گئی سڑکوں کو کھولا۔