صنعا (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعرات کوقابض اسرائیلی فوج نے یمن کے خلاف جارحیت کا آغاز کرتے ہوئے اس کی شہری اور عوامی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ قابض فوج کی طرف سے کی گئی جارحیت میں صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے اور الحدیدہ بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا۔
جمعرات کو یمنی میڈیا نے ملک میں دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی جبکہ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ قابض فوج نے الحدیدہ گورنری اور دارالحکومت صنعا میں اہداف پر حملہ کیا۔
دریں اثنا اسرائیلی چینل 13 نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے یمن میں اہداف پر حملہ شروع کر دیا ہے۔
قابض فوجی ریڈیو نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صنعا اور حدیدہ میں اسرائیلی فضائی حملے اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
فوجی ذریعے نے وضاحت کی کہ ان حملوں میں صنعا ایئرپورٹ اور حدیدہ بندرگاہ کے علاوہ خطے میں تیل کی تنصیبات بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی چینل 14 نے کہا کہ طیاروں نے صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کنٹرول ٹاور کو تباہ کر دیا۔
العربی چینل نے اطلاع دی ہے کہ صنعاء کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی حملوں میں کنٹرول ٹاور اور ہوائی اڈے کے رن وے کو نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں حدیدہ کی بندرگاہ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
عبرانی چینل کان 11 نے گذشتہ منگل کی شام کو اطلاع دی کہ قابض فوج یمن میں حوثیوں پر ایک اور حملہ کرنے کی تیاری کررہی ہے۔
پچھلے حملے کے بعد سے فضائیہ، ملٹری انٹیلی جنس ڈویژن (امان) اور آپریشنز ڈیپارٹمنٹ زیادہ جارحانہ منصوبے تیار کرنے اور پورے یمن میں “ٹارگٹ بینک” کو بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔
چینل نے ایک نامعلوم سینئر اسرائیلی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ حوثیوں نے اسرائیل کے خلاف اپنے حملوں میں نمایاں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ۔