Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی حکام نے 29 فلسطینی قیدیوں کی انتظامی حراست میں توسیع کردی

مغربی کنارہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے سے حراست میں لیے گئے 29 فلسطینی قیدیوں کے خلاف انتظامی حراست کے احکامات کی تجدید کی ہے۔ یہ انتظامی حراست تین سے چھ ماہ کے درمیان ہے۔

فلسطینی اسیران سے متعلق انسانی حقوق کی تنظیموں کی ایک رپورٹ کے مطابق جن اسیران کی انتظامی حراست کی تجدید کی گیئی ہے ان میں 11 کا تعلق جنین شہر سے ہے۔ القدس کے تین، نابلس کے  تین، طولکرم کےچار اور الخلیل شہر کے تین فلسطینی شامل ہیں۔

گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے سے کم از کم 12 شہریوں کو گرفتار کیا۔ حراست میں لیے گئے افراد میں قلقیلیہ کا ایک شہری بھی شامل ہے جو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے ہیں۔

قیدیوں کی نگران اداروں نے کہا کہ گرفتاری کی کارروائیاں نابلس، الخلیل، رام اللہ، بیت لحم اور قلقیلیہ  گورنروں میں کی گئیں جن میں شہریوں کے گھروں کی توڑ پھوڑ کے علاوہ قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کے خلاف حملوں اور دھمکیاں  شامل ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نسل کشی کی جاری جنگ اور ہمارے عوام  کے خلاف جامع جارحیت کے آغاز سے اب تک القدس سمیت مغربی کنارے کے 11,700 سے زائد شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan