Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کا عیدالاضحیٰ پر مسجد ابراہیمی میں مسلمانوں کو عید کی نماز سے روک دیا

مغربی کنارہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر مسلمانوں کے دینی جذبات اور مذہبی حقوق کو پامال کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز بھی مسجد ابراہیمی کو اس کی مکمل حالت میں مسلمانوں کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔ اس اقدام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ قابض اسرائیل کی پالیسی نہ صرف نسل کشی کی ہے، بلکہ اسلامی مقدسات کی شناخت مٹانے کی کھلی سازش بھی ہے۔

قابض اسرائیلی فورسز نے مسجد کے مشرقی دروازے کو کھولنے سے انکار کر دیا۔ یہ سال کا ساتواں موقع ہے جب یہی دروازہ جان بوجھ کر بند رکھا گیا ہے۔ اس سے قبل رمضان کی مبارک راتوں، جمعہ کے ایام، عیدالفطر اور اب عیدالاضحیٰ پر بھی یہی رویہ اختیار کیا گیا۔

الخلیل کی محکمہ اوقاف نے اس جزوی قبضے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ وہ ایسا کوئی بھی قبضہ تسلیم نہیں کرے گی جو مسجد کے تمام حصوں، اس کی سہولیات، صحنوں اور دروازوں پر پابندی لگائے۔ اوقاف کا مؤقف واضح ہے کہ مسجد ابراہیمی کی حرمت اور اس پر مسلمانوں کے تاریخی، دینی اور قانونی حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوا جا سکتا۔

ادھر فلسطینی عوام اور دینی حلقوں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قابض اسرائیل مسجد ابراہیمی کو یہودی عبادت گاہ میں تبدیل کرنے کی منظم کوششیں کر رہا ہے۔ یہ عمل صرف ایک عمارت کا قبضہ نہیں بلکہ پوری ملتِ اسلامیہ کے تشخص، تاریخ اور روحانی ورثے پر حملہ ہے۔

اس ناپاک منصوبے کا مقصد قابض اسرائیل کی توسیع پسندانہ اور استعماری سوچ کو مقدس مقامات تک وسعت دینا ہے، تاکہ مسلمانوں کی موجودگی کو ختم کر کے یہودی تسلط کو مسلط کیا جا سکے۔

اس سنگین صورت حال پر فلسطینی قیادت، علماء کرام اور عوام نے عالم اسلام کو پکارا ہے کہ وہ خوابِ غفلت سے جاگیں اور مسجد ابراہیمی کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات کریں۔ اس ضمن میں مسلسل موجودگی، عبادات اور اجتماعات کی اہمیت اجاگر کی گئی ہے تاکہ مسلمانوں کے حق کو ثابت قدمی کے ساتھ قائم رکھا جا سکے اور قابض ریاست کے جبری تسلط کو مسترد کیا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan