بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے مسلسل 24ویں روز بھی لبنان پر اپنی خونریز جنگ جاری رکھی ہوئی ہے جس میں بمباری اور شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ قابض فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے الضاحیہ اور بیروت کے اطراف میں شدید بمباری کی گئی ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ کے مجاھدین پوری پامردی اور جانثاری کے ساتھ قابض دشمن کی دراندازی روکنےکے لیے شدید مزاحمت کررہے ہیں۔ حزب اللہ کے مقبوضہ شمالی فلسطین میں یہودی بستیوں اور اسرائیلی فوجی کیمپوں پر میزائلوں سے بمباری کی ہے۔
قابض فوج کے طیاروں نے بدھ کی صبح بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے حارہ حریک کو نشانہ بناتے ہوئے کم از کم دو مقامات پر بمباری کی۔
لبنانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مضافاتی علاقے میں چھاپوں میں سے ایک نے حاراہ حریک میں شہید محمود قاقیق سکول کے قریب شوری کے علاقے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے بعد علاقے میں دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دکھائی دیے۔
تصاویر میں جنوبی مضافاتی علاقے سے دھواں اٹھتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے زور دار دھماکے کی آواز سنی۔
یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیلی فوج نے علاقے میں ایک عمارت اور اس سے ملحقہ عمارتوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم جاری کیا اور کہا کہ وہ وہاں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ کرے گی۔
وزارت صحت نے تولین قصبے پر اسرائیلی دشمن کے حملے میں تین اور صربین قصبے پر اسرائیلی دشمن کے حملے میں پانچ افراد کی شہادت کا اعلان کیا۔
قابض فوج کے طیاروں نے قنا قصبے کے قریب مزرعہ مشرف کے قصبے میں ایک مکان پربمباری کی۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ قابض فوج نے العیشیہ کے قریب کفرہ قصبے اور محمودیہ میں ایک مکان پر بمباری کی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز صبح سویرے قابض اسرائیلی فوج کے طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبے حانین پر دو حملے کیے جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
قابض فوج نے اقلیم التفاح اور نبطیہ کے دیہاتوں اور قصبوں پر پرتشدد فضائی حملے کیےے جن کی بازگشت صیدا شہر میں سنی گئی۔
لبنانی میڈیا نے منگل کی شام کو اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبے عیتا الجبل پر فضائی حملہ کیا۔
قابض فوج کے طیاروں نے حانین، الضہیرہ، مجدل زون، المنصوری اور یارین کے نواحی قصبوں پر بھی بمباری کی کی جب کہ قابض فوج نے الطیبیہ رب ثلاثین، کفر شوبا اور العدیسہ کے علاقوں پر بمباری کی۔
لبنانی میڈیا کا کہنا ہے کہ قابض فوج کے نے جنوبی لبنان کے قصبے خیام پر دو اوردوسرے علاقوں پر بھی بمباری کی۔
لبنان کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 8 اکتوبر 2023 سے منگل کی شام تک لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 2350 ہو گئی ہے جبکہ 10,906 زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب حزب اللہ نے آج صبح کے وقت اعلان کیا کہ اس نے ڈیشون اور ڈالٹن یہودی بستیوں میں اسرائیلی توپخانے کے ٹھکانوں پر میزائلوں سے بمباری کی ہے۔
حزب اللہ نے حیفا، صفد اور الجلیل کے کئی دوسرے قصبوں پر میزائل حملے جاری رکھے ہیں۔
حزب اللہ نے لبنان-فلسطینی سرحد کے قریب “شلومی، راس ناقورہ اور “بتست” میں سائرن بجاتے ہوئے کئی میزائل داغے۔
حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے بعض علاقوں اور دیہاتوں میں قابض افواج کی جانب سے کی جانے والی زمینی دراندازی کی کوششوں کا بھی مقابلہ جاری رکھا۔