Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کی بیروت پر وحشیانہ بمباری، حماس کی شدید مذمت

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے سینئر رہنما علی برکہ نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے نواحی جنوبی علاقوں پر قابض اسرائیلی افواج کی جانب سے کی جانے والی شدید بمباری کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہ حملے جمعرات کی شب کیے گئے، جو اپنی شدت کے اعتبار سے جنگ بندی معاہدے کے بعد کا سب سے بڑا اور خونریز حملہ تصور کیا جا رہا ہے۔

علی برکہ نے کہا کہ”ہم بیروت کے جنوبی نواح میں قابض صہیونی ریاست کی درندہ صفت بمباری کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملہ دراصل لبنان کی خودمختاری پر کھلا حملہ ہے اور اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کی صریح خلاف ورزی ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ”یہ جارحیت امریکہ کی طرف سے قابض اسرائیل کو دیے گئے تحفظ کے بغیر ممکن ہی نہ تھی۔ امریکہ کی مکمل پشت پناہی ہی ان حملوں کا اصل سہارا ہے”۔

برکہ نے اس بات کا واضح اعلان کیا کہ حماس، لبنان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور ان درندہ صفت حملوں کی مکمل ذمہ داری بنجمن نیتن یاھو کی حکومت پر عائد کرتی ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کی شب قابض اسرائیلی افواج نے بیروت کے جنوبی علاقوں پر قیامت خیز بمباری کی۔ لبنانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملے کئی رہائشی عمارتوں کو نشانہ بناتے ہوئے علاقے “الحدث”، “حارہ حريك” اور “برج البراجنہ” میں کیے گئے۔

یہ حملہ نہ صرف بےگناہ شہریوں کے گھروں کو راکھ کا ڈھیر بنانے کی سفاک کوشش تھی بلکہ اس میں مظلوم لبنانی عوام کے دلوں کو بھی چھلنی کر دیا گیا۔ معصوم بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور عام شہریوں کے خلاف ایسی درندگی دراصل قابض اسرائیلی ریاست کے اس متکبرانہ رویے کا منہ بولتا ثبوت ہے جو وہ فلسطین کے بعد اب خطے کے دیگر ممالک کے خلاف بھی اپنا رہا ہے۔

قابض اسرائیل کی یہ وحشیانہ کارروائیاں ایک بار پھر عالمی برادری کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہیں کہ وہ صہیونی ریاست کو لگام دے، جو اپنی طاقت کے نشے میں انسانیت کو روند رہی ہے۔

حماس کی جانب سے اس اعلانِ مذمت کے ذریعے نہ صرف لبنانی قوم سے اظہار یکجہتی کیا گیا بلکہ یہ بھی باور کرایا گیا کہ فلسطینی اور لبنانی عوام ایک ہی درد، ایک ہی زخم اور ایک ہی دشمن کا سامنا کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan