Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض صہیونی آبادکاروں کا حملہ ، مسافر یطا میں 30 سے زائد بھیڑیں چرا لی گئیں

الخلیل  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی قوم پر ظلم و جبر کا ایک اور اندوہناک واقعہ جنوبی الخلیل کی پسماندہ بستی “مسافر یطا” میں پیش آیا جہاں صہیونی آبادکاروں نے علی الصبح دھاوا بول کر فلسطینی کسان کی 30 سے زائد بھیڑیں چرا لیں۔ ان بے زبان جانوروں کی چوری ظاہری طور پر ایک معمولی جرم معلوم ہو سکتی ہے، لیکن حقیقت میں یہ وہ تکلیف دہ منظر ہے جو فلسطینی دہقانوں کے کرب، محرومی اور اجڑتی زندگیوں کی ایک خاموش آہ بکا بن چکی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیل کے مسلح آبادکاروں کا ایک گینگ خربۃ الرکیز کے رہائشی اشرف العمور کی چراگاہ میں داخل ہوا اور درجنوں بھیڑیں اپنے ساتھ لے گئے۔ یہ تمام واقعہ نگرانی کرنے والے کیمروں میں قید ہو گیا، جن میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ آبادکار رات کی تاریکی میں بھیڑ بکریوں کے باڑے میں گھسے اور چوری مکمل کر کے فرار ہو گئے۔

یہ ظالمانہ اقدام کوئی نیا نہیں۔اکتوبر 2023ء میں غزہ پر قابض اسرائیل کے تباہ کن حملے کے بعد سے آبادکاروں نے فلسطینی دیہاتوں میں اپنی وحشت ناک کارروائیاں بڑھا دی ہیں۔ مسافر یطا میں یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں۔ یہاں نہ صرف جانور چوری کیے گئے، بلکہ فلسطینیوں کے مال مویشیوں پر گولیاں چلائی گئیں، ان پر پتھر برسائے گئے اور ان کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

یہ سب کچھ ایک منظم سازش کے تحت ہو رہا ہے تاکہ ان نہتے فلسطینی دیہاتیوں کو خوفزدہ کر کے ان کی زمینوں سے بے دخل کیا جائے اور صہیونی بستیاں مزید پھیلائی جا سکیں۔ یہ وہی زمینیں ہیں جو ان کی روزی روٹی، ان کے آبا و اجداد کی میراث اور ان کے وجود کا حصہ ہیں۔

فلسطینی کسانوں کی مٹی سے جڑی محبت ان کے مویشیوں سے لگاؤ اور اپنے کھیت کھلیانوں سے رشتہ ایک فطری تعلق ہے، جس پر قابض اسرائیل کے ظالمانہ ہاتھ مسلسل وار کر رہے ہیں۔ ان کی زمینیں چھینی جا رہی ہیں، ان کی زندگیوں کو تباہ کیا جا رہا ہے اور عالمی برادری اب بھی خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan