Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل نے امریکی نژاد فوجی کی رہائی کے بعد فلسطینیوں کی نسل کشی تیز کر دی

لندن   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یورومیڈی ٹیرین ہیومن رائٹس مانیٹر نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیل نے امریکی ۔ اسرائیلی فوجی عیدان الیگزینڈر کی رہائی کے بعد سے فلسطینی عوام کے خلاف اپنی سفاکیت میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا ہے، اور محض چند دنوں میں سینکڑوں بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔

مرکز کے جاری کردہ بیان کے مطابق 12 مئی 2025 ءسے قابض اسرائیل روزانہ اوسطاً 98 فلسطینیوں کو موت کو شہید کرر ہا ہے۔ ان میں سے 81 افراد فضائی بمباری جیسے براہ راست حملوں کا نشانہ بنے، جبکہ 17 فلسطینیوں نے خوراک، علاج اور بنیادی انسانی ضروریات کی کمی کے باعث دم توڑ دیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ صرف 12 سے 18 مئی کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے 564 فلسطینیوں کو بمباری سے اور 122 کو بھوک اور علاج سے محرومی کے باعث شہید کیا۔

انسانی حقوق مرکز کا کہنا ہے کہ ان دنوں کے دوران قابض اسرائیل نے دس سے زائد جبری انخلا کے احکامات جاری کیے، جن کے نتیجے میں تقریباً تین لاکھ فلسطینی شہریوں کو اپنے ہی وطن میں دربدر ہونا پڑا۔ یہ تمام تر جارحیت اس امید کے برخلاف ہے جو اسرائیلی فوجی کی رہائی پر انسانی بنیادوں پر کی جا رہی کوششوں کے ساتھ وابستہ کی گئی تھی۔

مرکز نے روزانہ ان ہسپتالوں میں بھوک اور بیماری کے باعث جان گنوانے والے مریضوں اور بزرگوں کا ذکر کرتے ہوئے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑا کہ غزہ پر 78 دنوں سے جاری مکمل محاصرے کے باعث انسانی زندگی کس طرح دم توڑ رہی ہے، جبکہ عالمی برادری مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے اور امریکی بیانات محض زبانی دعووں تک محدود ہیں۔

یورومیڈ نے خبردار کیا کہ قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی اور جنوبی غزہ میں زمینی یلغار کا آغاز لاکھوں فلسطینیوں کی زندگیوں کو سنگین خطرے میں ڈال رہا ہے۔

مرکز نے زور دیا کہ فلسطینی عوام کے خلاف جاری اجتماعی نسل کشی اور شہریوں پر ہونے والی سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بین الاقوامی قوانین کے تحت ناقابلِ معافی جرائم ہیں، جنہیں کسی بھی قسم کے سیاسی یا سکیورٹی معاہدوں کے تحت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

رپورٹ کے اختتام پر یورومیڈ مرکز نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، یورپی یونین اور انسانی حقوق کے تمام اداروں سے اپیل کی کہ وہ قابض اسرائیل پر فوری اقتصادی، سفارتی اور عسکری پابندیاں عائد کریں تاکہ انسانیت کا مزید خون بہنے سے روکا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan