Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض فوج کراسنگ بند کر کے بیماروں اور زخمیوں کی نسل کشی کر رہی ہے

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطینی وزارت صحت نےزور دے کر کہا ہے کہ اسرائیلی غاصب فوج کراسنگ کو بند کرکے اور ان سے داخلے اور خارجی راستوں بالخصوص زخمیوں اور بیماروں کے سفر اور امداد، ادویات، طبی سامان، کھانے پینے کے ٹرکوں کے داخلے اور ہسپتالوں کے ایندھن پرپابندی عاید کرکےایک نئی نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے۔
وزارت نے  ایک بیان میں مزید کہا کہ ہر گھنٹے میں پچھلے معائنے کے کچھ زخمی جو پڑوسی ممالک کے سفر کا انتظار کر رہے تھے کراسنگ پر قابض فوج کے کنٹرول اور اس کی بندش کی وجہ سے دم توڑ رہے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا کہ رفح گورنری میں واحد ڈائیلاسز سینٹر نے بمباری اور قابض فوج کے خطرے کی وجہ سے کام کرنا چھوڑ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اور بیمار ایسے وقت میں علاج اور رسد کی کمی کی وجہ سے سسک سسک کر موت کا شکار ہو رہے ہیں۔
وزارت صحت نے اس کے پاس پڑوسی ممالک کو بھیجی گئی فہرستیں ہیں، جن میں زخمیوں اور ہر عمر کے مریضوں کی فہرستیں شامل ہیں خاص طور پر ٹیومر، جگر کی پیوند کاری اور گردے کی پیوند کاری کے مریضوں کی فہرستیں اور وہ کراسنگ بند ہونے کی وجہ سے سفر کرنے سے قاصر ہیں۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، غزہ پر قابض فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 34,844 شہید اور 78,404 دیگر زخمی ہوئے، اس کے علاوہ اس پٹی سے تقریباً 1.7 ملین افراد بے گھر ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan