Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کی وسطی غزہ کی پٹی میں زرعی اراضی پر بمباری

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کی پٹی میں البریج کیمپ کے مشرق میں زرعی زمین پر بمباری کی۔

قابض فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے “ایک پلیٹ فارم پر حملہ کیا جسے غزہ کی پٹی کے اندر راکٹ داغنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا”۔

قابض فوج انیس جنوری کو نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری رکھتے ہوئے شہریوں پر فائرنگ اور بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

سرکاری میڈیا آفس کے مطابق قابض فوج کی جانب سے کی جانے والی خلاف ورزیوں کی تعداد 270 تک پہنچ گئی۔

غزہ کی پٹی میں جنگ بندی 19 جنوری کو عمل میں آئی تھی اور اس کا پہلا مرحلہ 42 دن تک جاری رہے گا، جس کے دوران مصر، قطر اور امریکہ کی ثالثی میں دوسرے اور پھر تیسرے مرحلے کے لیے مذاکرات شروع ہوں گے۔

سات اکتوبر 2023 سے 19 جنوری کے درمیان، امریکہ، برطانیہ اور متعدد یورپی ممالک کی حمایت سے اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں تقریباً 160,000 فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین تھیں اور 11,000 سے زائد لاپتہ ہوئے ہیں۔ پورے غزہ کو بدترین انسانی المیے سے دوچار کردیا گیا ہے‘۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan