Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل انسانی پروٹوکول کی ترجیحات میں کھلواڑ کر رہا ہے:سرکاری میڈیا

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں گورنمنٹ میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے کہا ہےکہ قابض اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے سے فرار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ انسانی ہمدردی کے پروٹوکول کی ترجیحات سے کھلواڑ کر رہا ہے۔

سلامہ معروف نے غزہ کی پٹی میں کسی بھی موبائل گھروں کے داخلے کی تردید کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پٹی کی خیموں کی ضروریات کا صرف 4 فیصد داخل ہوا ہے۔

معروف نے کہا کہ قابض دشمن فلسطینیوں کی جانب سے مخصوص اقسام اور فوری پناہ گاہوں کے مطالبات کے باوجود ترجیحات میں ہیرا پھیری کر رہا ہے۔وہ 15 ماہ کے مصائب، قتل و غارت اور تخریب کے بعد فلسطینیوں کی زندگیوں کو مزید تباہ کرنا چاہتا ہے۔

پچھلے مہینے کے آخر میں ذرائع نے الجزیرہ کو انکشاف کیا کہ امدادی پروٹوکول میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ امداد فراہم کرنے والوں میں اقوام متحدہ، بین الاقوامی تنظیمیں اور غیر سرکاری ادارے شامل ہیں۔یہ امداد روزانہ 600 ٹرکوں کی شرح سے داخل ہو گی، اس کے ساتھ سول ڈیفنس کے آلات اور بنیادی ڈھانچے کی دیکھ بھال کےلیے بھاری مشینری لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا۔

ذرائع نے الجزیرہ کو بتایا کہ انسانی ہمدردی کے پروٹوکول میں غزہ میں 60,000 شیلٹرز اور 200,000 خیموں کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔

سلامہ معروف نے کہا کہ فوری پناہ گاہوں کی ترجیحات اتنی ہی اہمیت کی حامل ہیں جیسے ایندھن، بھاری سامان، خیمے، جنریٹرز، ادویات اور طبی سامان ضروری ہے۔ قابض دشمن کھانے کی ٹوکریوں اور پارسلوں سے متعلق دیگر انسانی ضروریات کو متعارف کر رہا ہے۔

ترجمان نے رفح کراسنگ کے ذریعے مریضوں اور زخمیوں کو بیر ون ملک منتقل کرنے میں اسرائیلی فوج کو رکاوٹ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت روزانہ 150 زخمیوں اور مریضوں کے رفح کراسنگ سےباہر نکلنے کی شرط رکھی گئی تھی مگر قابض صہیونی فوج نے رکاوٹیں کھڑی کیں اور جس کے بعد 50 زخمی ایک بار بیرون ملک علاج کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan