Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض فوج کا جنین میں عمارتوں کو مسمار کرنے کا اعلان نسل کشی کی جنگ کا تسلسل ہے:حماس

جنین  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ جنین کیمپ میں 95 سے زائد رہائشی عمارتوں کو مسمار کرنے کا اسرائیلی فوج کا اعلان فلسطینی عوام کے خلاف قابض دشمن کے جرائم کے ریکارڈ میں ایک نیا اضافہ ہے۔ یہ اقدام قابض حکومت کی طرف سے جاری دہشت گردی فلسطینی نسل کشی کی جنگ کا تسلسل ہے۔

حماس کی جانب سے جاری ایک پریس بیان کی نقل مرکزاطلاعات فلسطین کوموصول ہوئی ہےجس میں مزید کہا ہے کہ مسماری کے نوٹس قابض فوج کی جانب سے گذشتہ 58 دنوں کے دوران جاری جارحیت کے تناظر میں سامنے آئے ہیں، جس کے نتیجے میں کیمپ میں موجود 512 سے زائد مکانات اور سہولیات تباہ ہو چکی ہیں اور 21 ہزار سے زائد مکین بے گھر ہو چکے ہیں۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ جنین کیمپ میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی بین الاقوامی خاموشی کے درمیان ہو رہی ہے۔ بین الاقوامی برادری نے غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے لوگوں کے خلاف جاری تباہی کی جنگ پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

حماس نے آزاد فلسطینی عوام اور ان کے مزاحمت کاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض دشمن کے ناپاک منصوبوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ثابت قدم رہیں ۔فلسطینی عوام اپنی سرزمین اور مقدس مقامات کے دفاع کے حق سے دستبردار نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ میں 60 سے زائد عمارتوں کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے جنین شہر اور کیمپ پر مسلسل 58ویں روز بھی اپنی جارحیت جاری رکھی، گھروں کو بلڈوز کرنے اور جلانے اور دوسروں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔
مسلسل 58 دنوں کے دوران قابض فوج نے تقریباً 227 شہریوں کو گرفتار کیا، جب کہ جنین میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ قابض فورسز نے جنین کیمپ کی 100 فیصد سڑکوں اور جنین شہر کی تقریباً 80 فیصد سڑکوں کو بلڈوز کیا، جب کہ 3200 گھروں کے مکینوں کو بے گھر کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan