Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض فوج کا غزہ میں گولانی بریگیڈ کے اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف

دی ہیگ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) بین الاقوامی فوجداری عدالت نے جمعہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ادارے پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد جوابی حملہ اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ تمام دنیا میں “انصاف اور امید” فراہم کرتی رہے گی۔

عدالت نے ایک بیان میں کہا، “آئی سی سی امریکہ کی طرف سے ایک حکم نامے کے اجراء کی مذمت کرتا ہے جس میں اس کے عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے اور اس کے آزاد اور غیر جانبدارانہ عدالتی کام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔”

دی ہیگ میں قائم عدالت نے مزید کہا، “عدالت اپنے اہلکاروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے اور تمام دنیا میں مظالم کا شکار ہونے والے لاکھوں بے گناہوں کو انصاف اور امید کی فراہمی جاری رکھنے کا عہد کرتی ہے۔”

امریکہ اور اس کے اتحادی اسرائیل کو نشانہ بنانے والی “ناجائز اور بے بنیاد” تحقیقات کے باعث آئی سی سی پر حملہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے جمعرات کو عدالت پر پابندیاں عائد کیں۔

انہوں نے آئی سی سی کے اہلکاروں، ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ساتھ کسی ایسے شخص کے خلاف بھی اثاثے منجمد کرنے اور سفری پابندیوں کا حکم دیا جس نے عدالتی تحقیقات میں مدد کی ہو۔

ان افراد کے نام فوری طور پر جاری نہیں کیے گئے لیکن ٹرمپ حکومت کے تحت سابق امریکی پابندیاں عدالت کے پراسیکیوٹر کے خلاف تھیں۔

آئی سی سی کے بیان کا اختتام ان الفاظ میں ہوا، “ہم اپنی 125 ریاستوں کی جماعتوں، سول سوسائٹی اور دنیا کی تمام اقوام سے انصاف اور بنیادی انسانی حقوق کے لیے متحد ہونے کا تقاضہ کرتے ہیں۔”

.

مقبوضہ بیت المقدس – مرکزاطلاعات فلسیطین

اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے بتایا ہے کہ ساt اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی میں جنگ کے آغاز سے گولانی بریگیڈ کے 114 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

آرمی ریڈیو نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت اور لبنان میں اسلامی مزاحمت کی طرف سے فائرنگ کی زد میں آنے والے “گولانی” بریگیڈز کے مرنے والوں کے علاوہ، بدھ کی رات غزہ کی پٹی کے شمال میں بفر زون میں ایک کرین گرنے کے واقعے میں دو مزید فوجی مارے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ قابض فوج کے ترجمان نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ گیواتی بریگیڈ نے 7 اکتوبر سے اب تک 86 افسران اور جوانوں کو کھو دیا ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سکیورٹی اسٹڈیز نے جنوری کے آخر میں اعداد و شمار شائع کیے کہ اس نے 15 ماہ کے عرصے میں “طوفان الاقصیٰ ” معرکے میں اسرائیلی نقصانات سے متعلق بتایا کہ اس جنگ میں کل انسانی نقصانات 1,845 اسرائیلی ہلاک ہوئے، جن میں 841 فوجی شامل تھے، اور 23,955 زخمی ہوئے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے منگل کے روز اسرائیلی قابض فوج کے مقرر کردہ چیف آف سٹاف میجر جنرل (ریزرو) ایال ازمیر کے بیانات کی اطلاع دی کہ سال 2024 ءکے دوران تقریباً 5,942 نئے اسرائیلی خاندان سوگوار خاندانوں کی فہرست میں شامل ہوئے جب کہ 15,000 سے زائد زخمی افراد کو اسرائیلی فوج کی بحالی کے نظام میں شامل کیا گیا۔

یہ معلومات فوج کی طرف سے جنگ میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں تازہ ترین اعداد و شمار سمجھی جاتی ہیں، جب کہ اس سے پہلے کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ طوفان الاقصیٰ کے دوران مرنے والوں کی تعداد صرف 1800 تھی، جن میں غزہ میں زمینی آپریشن میں تقریباً 400 فوجی بھی شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan