Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض فوج غزہ میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہی ہے:سرکاری پریس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کی طرف سے پٹی میں سکیورٹی فورسز اور امداد فراہم کرنے والے اہلکاروں کو نشانہ بنانے میں اضافہ ایک واضح منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد ایک انتظامی اور حکومتی خلا پیدا کرنا اور غزہ میں افراتفری اور امن وامان کو تباہ کرنا ہے۔

سرکاری میڈیا نے جمعرات کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ امدادی اہلکاروں کے شہدا کی تعداد 736 شہداء تک پہنچ گئی ہے، جو کہ قابض فوج کے ذریعے کیے جانے والے جرائم کے پیمانے کو ظاہر کرتا ہے۔ قابض فوج ہر اس شخص کو نشانہ بناتی ہے جو مصیبت زدہ افراد کو امداد اور ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

دفتر نے قابض اسرائیلی جرائم کی مذمت کی جو تمام بین الاقوامی اور انسانی قوانین سے متصادم ہیں۔ اس جرم میں صہیونی ریاست کے ساتھ امریکی انتظامیہ اور نسل کشی میں حصہ لینے والے ممالک کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے انہیں فلسطینیوں کی نسل کشی کا مجرم قرار دیا۔

سرکاری میڈیا نے عالمی برادری اور اس کے تمام اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ غاصب دشمن کے جرائم کو روکنے کے لیے فوری اقدام کریں۔ اس مسلسل جارحیت کا خاتمہ کریں اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جرائم کے مرتکب افراد کا محاسبہ کرکے انصاف کے حصول کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دے کر کہا کہ وہ فلسطینی عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ اپنا قومی فرض ادا کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ہم غزہ کی پٹی میں افراتفری اور انارکی پھیلانے اور سلامتی کو غیر مستحکم کرنے کے قابض فوج کی تمام کوششوں کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ کل جمعرات کو 11 فلسطینی اس وقت شہید ہوگئے تھے  جب قابض فوج نے فلسطینی پولیس کے سربراہ میجر جنرل محمود صلاح کو شہید کرنے کے لیے ان پر بمباری کی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan