Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی اسیر رہنما حسن سلامہ کو صہیونی زندان میں منظم تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے:اسیران میڈیا

رام اللہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی اسیران میڈیا آفس نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی جیلوں میں قید رہنما حسن سلامہ کو مجدجیل میں قید تنہائی کے سیلوں میں کئی مہینوں سے سخت اور غیر انسانی حراستی حالات میں منظم تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے”۔

فلسطینی اسیران آفس نے ایک اخباری بیان میں مزید کہا کہ “قیدی سلامہ کو گذشتہ دو ماہ کے دوران چھ جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں جان بوجھ کر بھوکا اور پیاسا رکھا گیا۔ مسلسل تشدد اور فاقوں کی وجہ سے اس کا وزن کم ہو کر 62 کلوگرام تک گر گیا تھا۔”

انہوں نے زور دیا کہ “حسن سلامہ کو دانتوں کی تکلیف اور نظر کی کمزوری کا سامنا ہے۔ انہیں جان بوجھ کر چشمے تک رسائی سے محروم رکھا گیا ہے‘۔

خیال رہے کہ سلامہ ایک فلسطینی عسکری کمانڈر ہیں جنہوں نے پہلی تحریک انتفاضہ میں حصہ لینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ان کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز سے ہے۔

حسن سلامہ پر کئی درجن یہودی آباد کاروں کو ہلاک کرنے کے الزام میں ان پر مقدمہ چلایا گیا جس میں 48 بارعمر قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن قابض اسرائیلی ریاست نے 2011ء میں انہیں قیدیوں کے تبادلے کی ڈیل میں رہا کرنے سے انکار کردیا تھا۔

قابض دشمن کی جیلوں میں قیدی حسن سلامہ کو منظم تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی خبریں عام رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan