Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

پوتے کی گرفتاری کی کوشش کے دوران عباس ملیشیا کا بزرگ خاتون پر بہیمانہ تشدد

طوباس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غرب اردن کے شمالی شہر طوباس میں عباس ملیشیا نے ایک فلسطینی نوجوان کی گرفتاری کی کارروائی کے دوران اس کی عمر رسیدہ  دادی کو تیز دھار آلے کی مدد سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے وہ شدید زخمی ہوگئی۔

حریہ نیوز نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ عباس ملیشیا کے جلادوں نے تیز دھار آلے سے فادی ابو صلاح کی گرفتاری کے دوران اس کی دادی کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئی۔ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔ عباس ملیشیا کے اہلکاروں کے تشدد سے خاتون کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی بزرگ خاتون کو طوباس کے ترکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

گذشتہ روز وسطی طوباس میں شہید مسجد کے قریب عباس ملیشیا نے نوجوان فادی ابو صلاح کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم عباس ملیشیا انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ اس موقعے پر عباس ملیشیا نے مقامی شہریوں پر فائرنگ کی اور کچھ شہریوں کو بجلی کے جھٹکے لگائے۔

خٰیال رہے کہ حالیہ عرصے کےدوران  فلسطینی اتھارٹی کی وفادار ملیشیا نے غرب اردن میں فلسطینی مزاحمتی کارکنوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے جس میں کئی شہریوں کو شہید، زخمی اور گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan