Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے منصوبے کا فوجی طاقت سے مقابلہ کریں گے: الحوثی

صنعاء  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے زور دے کر کہا ہے کہ “مجرم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فلسطینی عوام کو ان کی سرزمین اور وطن سے بے گھر کرنے کے اپنے منصوبے کا اعلان ایک ایسے حق کو غصب کرناہے جس سے بہت سے حقوق نکلتے ہیں۔”

انہوں نے نشاندہی کی کہ “ٹرمپ نے اس تجویز کو دہرانا شروع کر دیا ہے اور اسے فروغ دینے اور لوگوں کو اس پر قائل کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے، اور بعض عرب حکومتوں پر اسے قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے”۔

انہوں نے المسیرہ چینل سے نشر ہونے والی ٹیلی ویژن تقریر میں کہا کہ ’’امریکی صہیونی یہودیوں کو امریکہ منتقل کر سکتے ہیں اور انہیں اپنی ریاستوں میں سے ایک دے سکتے ہیں کیونکہ اس کے پاس وسیع زمینیں اور علاقے ہیں جو ابھی تک غیر آباد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے لوگوں کو بے گھر کرنے کا قدم کوئی جزوی قدم نہیں ہے بلکہ یہ صہیونی توسیع پسندانہ منصوبے کا حصہ ہے۔ امریکی منصوبے کی کسی قسم کی منظوری نہیں ہونی چاہیے اور اس پر ثابت قدم رہنا چاہیے، ورنہ یہ سنگین غداری کے مترادف ہے”۔

عبدالملک الحوثی نے اعلان کیا کہ “اگر امریکی اور اسرائیلی اس منصوبے کو طاقت کے ذریعے نافذ کرنے کی کوشش کرتے ہیں یا عرب حکومتوں سے اس پر عمل درآمد کرنے پر رضامندی حاصل کراتے ہیں، تو ہم فوجی طاقت کے ساتھ مداخلت کریں گے۔اگر امریکی اور اسرائیلی طاقت کے ذریعے نقل مکانی کے منصوبے پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہم میزائل حملوں، ڈرونز، بحری کارروائیوں اور دیگر طریقوں سے مداخلت کریں گے”۔

ہفتے کے روز اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے ٹرمپ کی غزہ کی دھمکی پر بات کرتے ہوئے عبدالملک الحوثی نے کہاکہ “جہنم ہو تم پر اور تمھارے چاہنے والوں، ظالموں، جابروں، مجرموں اور متکبروں پر جھنم کے دروازے کھلیں گے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں ہمارے مجاہد بھائی قیدیوں کے تبادلے کے عمل کو مکمل کیے بغیر دشمن کے تمام قیدیوں کی رہائی قبول نہیں کر سکتے”۔

انہوں نے وضاحت کی کہ “اگر امریکی اور اسرائیلی کشیدگی کی طرف بڑھتے ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ خطہ ایک بڑی آگ میں گھر جائے گا۔اگر امریکی اور اسرائیلی ظالم ٹرمپ کی دھمکی کی بنیاد پر ہفتے کے روز یا اس سے پہلے یا اس کے بعد غزہ کی پٹی پر حملہ کرتے ہیں تو ہم فوری طور پر عسکری طور پر آگے بڑھیں گے”۔

انہوں نے کہا کہ “ہم اسرائیلی اور امریکی دشمنوں کو نشانہ بنانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے، اور ہم معاہدے پر عمل درآمد کی نگرانی کریں گے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan