Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی مزاحمت کاروں نے غزہ میں اسرائیلی فوج کے جاسوسی آلات قبضے میں لے لیے

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی سکیورٹی سروس کے انجینئرز غزہ شہر سے انخلاء سے قبل قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے الیکٹرانک آلات میں لگائے گئے خفیہ جاسوسی ٹولز کو دریافت کرنے میں کامیاب ہو گئے”۔

“گارڈین” پلیٹ فارم نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ “ایک درست اور پیچیدہ کوالٹیٹو انٹیلی جنس آپریشن میں مزاحمتی انجینئرز نے پاور بینک فون چارجرز (ایک پورٹیبل ڈیوائس جو الیکٹرانک ڈیوائسز کو ری چارج کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے) کے اندر خفیہ جاسوسی حصوں کو بے نقاب کرنے میں کامیاب ہوئے۔”

اس نے مزید کہا کہ “کچھ ٹکڑے ایک بڑے جاسوسی نیٹ ورک کا حصہ بھی تھے جو پہلے غزہ شہر کے ایک ہسپتال کے اندر سے ملے تھے۔

یہ آلات اب مزاحمت کاروں کے ہاتھ میں ہیں، جو انٹیلی جنس کا ایک عظیم خزانہ ہے۔ ان میں دشمن کے اہم منصوبوں کا پتا چلتا ہے ۔

اس سے قبل غزہ کی پٹی میں “فلسطینی مزاحمتی فورسز” نے انکشاف کیا تھا کہ “غزہ کے ایک ہسپتال میں جاسوسی آلات کا ایک نیٹ ورک پکڑا گیا تھا جس کا مقصد شہریوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنا تھا تاکہ انہیں نشانہ بنانے کی تیاری کی جا سکے۔”

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan