Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی نسل کشی کے خلاف ہالینڈ میں اسرائیلی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی اور احتجاج

ایمسٹرڈیم   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ہالینڈ کی حکومت نے منگل کو ایک بیان میں اعلان کیا کہ وزیر خارجہ کیسپر ویلڈکیمپ نے غزہ کی صورتحال پر ہالینڈ میں اسرائیلی سفیر کو طلب کیا ہے۔ انہوں نے مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر مزید کہا کہ اجلاس آج بدھ کو ہونا ہے۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب قابض ریاست غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے، جس میں مزید بچوں، خواتین اور بے گھر افراد کی جانیں جا رہی ہیں، جبکہ ساتھ ہی ساتھ ایک سخت ناکہ بندی اور خوراک، طبی امداد اور دیگر سامان کے داخلے کو روکنا ہے۔

پیر کے روز ڈچ حکومت نے اسرائیل کو تمام فوجی مصنوعات اور “دوہری استعمال” کے سامان کی برآمد پر پابندیاں سخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پارلیمنٹ کو لکھے گئے خط میں حکومت نے کہا کہ اسرائیل کو تمام براہ راست برآمدات اور ٹرانزٹ مصنوعات کی یورپی ضابطوں کی تعمیل کے لیے جانچ پڑتال کی جائے گی اور اب عام برآمدی لائسنس کے تحت نہیں کیے جائیں گے۔

وزیر خارجہ کیسپر فیلڈکیمپ اور وزیر تجارت رینیٹ کلیور نے لکھا کہ “اس پر عمل درآمد کی خواہش اسرائیل، فلسطینی علاقوں اور پورے خطے میں سلامتی کی صورتحال پر مبنی ہے”۔ انہوں نے مزید کہا کہ “برآمد کنندگان اب بھی لائسنس کے لیے درخواست دے سکیں گے، جس کی تصدیق یورپی ضوابط کی روشنی میں کی جائے گی”۔

سات اکتوبر 2023 ءسے قابض ریاست نے فلسطینی نسل کشی کی جنگ جاری رکھی ہے جس کے نتیجے میں 50,810 افراد شہید، 115,688 زخمی اور تقریباً 15,000 لاپتہ ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan