Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی میڈیا کا عالمی برادری سےغزہ میں ہسپتالوں کی حفاظت کا مطالبہ

غزہ   (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین کے سرکاری میڈیا آفس نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کمال عدوان ہسپتال اور اس کے طبی عملے کو تباہی اور قتل عام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کے اصولوں کی بنیاد پر طبی عملے کی حفاظت کرے۔

دفتر نے اتوار کے روز ایک پریس بیان میں زور دیا کہ قابض فوج کی غزہ کی پٹی پر نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے ہی منصوبہ بند اور دانستہ طریقے سے صحت کے نظام کو نشانہ بنا رہا ہے۔

شمالی غزہ کی پٹی میں کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ گذشتہ رات ہسپتال  پر بمباری کے نتیجے میں زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک اسرائیلی ڈرون (کواڈ کاپٹر) نے ڈاکٹر ابو صفیہ کے آپریٹنگ روم سے نکلنے کے فوراً بعد ان کے دفتر پر بم گرایا جس سے وہ بائیں ٹانگ میں چھرے سے زخمی ہو گئے۔

سرکاری میڈیا نے ڈاکٹر ابو صفیہ کے دفتر پر ہونے والے بم حملے کو “ایک خوفناک جرم  اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کا یہ شرمناک جرم اور ایک بزدلانہ قتل کی کوشش” ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ کمال عدوان ہسپتال پر تقریباً دو ہفتوں سے قابض صہیونی فوج کی جارحیت جاری ہے۔

سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ قابض فوج نے 1000 سے زائد ڈاکٹروں، نرسوں اور صحت کے اہلکاروں کو شہید کیا۔ ان میں سے 310 سے زائد کو گرفتار کیا اور انہیں جیلوں میں تشدد اور قتل کا نشانہ بنایا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan