غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ میں وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 شہداء کی لاشیں اور 296 زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔
وزارت صحت نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ شہداء میں سے دو کو تباہ شدہ گھروں کے ملبے سے نکالا گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ 18 مارچ کی صبح غزہ پر قابض فوج کی جانب سے تباہی کی جنگ دوبارہ شروع کرنے کے بعد سے شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 792 ہوگئی ہے جب کہ 1663 زخمی ہیں۔
وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر 2023ء سے جاری تباہ کن جنگ میں شہادتوں کی تعداد 50,144 اور زخمیوں کی 113,704 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔