Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس اور پاپولر فرنٹ کا مل کر اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کا عزم

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین نے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینی اور عرب کوششوں کو متحد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں جماعتوں نے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی ثابت قدمی کی حمایت کی اور امریکی و صہیونی استعماری منصوبہ مسترد کردیا۔

بدھ کو ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی جارحیت کی مذمت کرے اور غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی جنگ کو روکنے کے لیے کام کرے۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک کے بیرون ملک قومی تعلقات کے شعبے کے سربراہ علی برکہ نے پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین (پی ایف ایل پی) کے ایک وفد سے ملاقات کی، جس کی سربراہی اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ابو عماد رمیز کر رہے تھے۔

بیان کے مطابق اس ملاقات میں لبنان میں قومی تعلقات کے سربراہ ایمن صنع اور شعبہ قومی تعلقات کے رکن زیاد حسن نے شرکت کی۔

حماس نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے مسئلہ فلسطین کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، خاص طور پر غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت اور غاصب فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ قتل عام کی مذمت کی جس میں تازہ جارحیت میں 450 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔

دونوں جماعتوں نے ثالث ملکوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے اپنی ذمہ داری نبھائیں۔ انہوں نے17 جنوری 2025 کو ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے سے انکار کرتے ہوئے اس وحشیانہ جرم کا مکمل طور پر ذمہ دار قابض حکومت اور امریکی انتظامیہ کو ٹھہرایا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan