جوہانسبرگ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے زور دے کر کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے گھر کرکے منصفانہ اور دیرپا امن کا حصول ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ فلسطینی علاقوں پر مذاکرات یا سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کاامن کے راستے کا مطلب یہ نہیں کہ لاکھوں فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کر دیا جائے جس کے لیے فلسطینیوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار جنوبی افریقہ کےدارالحکومت جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والے جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔
انہوں نے مزید کہا: “دو ریاستی حل طویل عرصے سے زیر التواء ہے اور یہی اصول پائیدار امن کے حصول کا واحد راستہ ہے۔ اس حل کو عملی جامہ پہنانے میں ناکامی صرف تنازعات کے جاری رہنے کا باعث بنے گی۔
ہاکان فیدان نے وضاحت کی کہ تنازعات اس سے زیادہ مستقل، تباہ کن اور وسیع ہو گئے ہیں جتنا کہ جدید تاریخ میں کبھی نہیں ہوا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں لوگوں کی مسلسل نقل مکانی، انسانی امداد کے نظام پر شدید دباؤ اور معاشی بدحالی عالمی نزاکت کو مزید بڑھانے میں معاون ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ “اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل انتہائی پولرائزڈ عالمی ماحول میں امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرنے سے قاصر ہے”۔