Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینیوں کی جبری ھجرت کےخلاف اردن اور مصر کا جرات مندانہ موقف قابل ستائش ہے:حماس

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اردن اور مصر کے بھائیوں کے جرات مندانہ موقف کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر قابض صہیونی اور امریکی استعماری قبضے اور فلسطینی آبادی کی جبری ھجرت کی سازشوں کےخلاف قاہرہ اور عمان کا موقف قابل تحسین ہے۔

حماس کی نے بدھ کے روز ایک بیان میں اردن کی جانب سے نقل مکانی، آبادکاری اور متبادل وطن کے منصوبوں کو مسترد کرنےپر مبنی موقف کو سراہا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی استعمار فلسطینی عوام کی شناخت کو مٹانے اور ان کے منصفانہ نصب العین کو ختم کرنے کی سازشوں میں غاصب صہیونیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

انہوں نے عرب ممالک اور دنیا کے تمام ممالک کی طرف سے فلسطینیوں کی جبری ھجرت کے خلاف امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے مکروہ عزائم کی مذمت کو سراہا۔

حماس نے زور دے کر کہا کہ ہمارے لوگ اپنی سرزمین اور وطن کے لیے پرعزم رہیں گے، اور ایسے کسی بھی حل کو قبول نہیں کریں گے جو ان کے آزادی اور ان کے جائز حقوق سے انہیں محروم کرے۔

پچیس جنوری سے امریکی صدر فلسطینیوں کو غزہ سے بے گھر کر کے ہمسایہ ممالک بالخصوص اردن اور مصر میں منتقل کرنے کے منصوبے کو فروغ دے رہے ہیں جسے دونوں ممالک نے مسترد کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ عالمی سطح پر بھی ٹرمپ کے منصوبے کو پذیرائی حاصل نہیں ہوئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan