Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی اتھارٹی گمراہ کن پروپیگنڈے سے باز رہے:حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی اتھارٹی کے ایوان صدر کے ان بیانات کی شدید مذمت کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے حماس نے “ایک چھوٹی فلسطینی ریاست کے قیام کے بارے میں خیالات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے مشکوک ملاقاتیں کی ہیں”۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک پریس بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ایسی گمراہ کن اور جھوٹے دعوے سوائے اقتدار میں موجود چند بااثر لوگوں کے تصور میں جس کا مقصد تحریک کی امیج کو خراب کرنا ہے اور کچھ نہیں۔ حماس نے غزہ کی پٹی میں شہریوں کی نقل مکانی کی سازشوں کو ناکام بنایا ہے۔ ایسے میں فلسطینی اتھارٹی جماعت کو بدنام کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

حماس کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے یہ گمراہ کُن الزامات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب دوسری جانب فلسطینی قوم ایک نازک دور سے گذر رہی ہے۔

حماس کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اور صدر محمود عباس کو فلسطینی قوم میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دینا چاہیے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan