Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن کے سرپرست رکن کرامت علی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

 کراچی  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست رکن کرامت علی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور دعا کااہتمام فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی دفتر میں کیا گیا جس میں معروف سماجی و انسانی حقوق کے رہنما کرامت علی کے لئے دعا کی گئی اور ان کی خدمات کو یاد کیا گیا۔ واضح رہے کہ کرامت علی بیس جون کو دار فانی س کوچ کر گئے تھے۔
تعزیتی ریفرنس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی کے اراکین بشمول مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری،پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صادق شیخ، کشمیری رہنما بشیر سدوزئی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے شرکت کی جبکہ اراکین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ تعزیتی ریفرنس میں کرامت علی کے نواسہ سجیل احمد سمیت معروف سماجی رہنما انوشہ، ڈاکٹر ثمرین، انتخاب عالم زبیری، انور زیب، معاذ نظامی اور دیگر موجود تھے۔
شرکاء نے انسانی حقوق اور مزدروں کے حقوق کا دفاع کرنے والے معروف سماجی رہنما کرامت علی کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انسانی حقوق کے لئے بے مثال جدوجہد پر ہمیشہ کرامت علی کو یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اپنی آخری سانس تک مظلوم فلسطینیوں کے حق کا دفاع کیا۔ وہ پاکستان میں فلسطین کی مضبوط آواز تھے۔مقررین کاکہنا تھا کہ کرامت علی نے ہمیشہ مظلوموں کے حق کے لئے آواز اٹھائی۔ آج وہ دنیا سے جا چکے ہیں لیکن ان کی یاد کو زندہ کیا جا رہا ہے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کرامت علی کی خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ کرامت علی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کمیٹی میں گزشتہ پندرہ سالوں سے منسلک تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan