جنیوا (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) سوئٹزرلینڈ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ نے جنیوا کنونشنز کے فریق 196 ریاستوں کو اس ہفتے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں رہنے والے شہریوں کی صورتحال پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
“اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اس دعوت نامے کے بعد انہوں نے کہا کہ میں تصدیق کرتا ہوں کہ چوتھے جنیوا کنونشن کے معاہدہ کرنے والے فریقین کی ایک کانفرنس 7 مارچ کو جنیوا میں منعقد ہوگی”۔
وزارت کے ترجمان نکولس بائیڈو نے رائٹرز کے سوالات کے ای میل کے جواب میں کہا کہ ہم نے دو سو کے قریب ممالک کو اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی ہے۔
چوتھا جنیوا کنونشن دوسری عالمی جنگ کے بعد 1949 میں طے پانے والے بین الاقوامی معاہدوں کی ایک سیریز کا حصہ ہے جس میں مسلح تنازعات یا مقبوضہ علاقوں میں رہنے والے شہریوں کے لیے انسانی تحفظ کا تعین کرتا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گزشتہ ستمبر میں سوئٹزرلینڈ سے اس اجلاس کو منعقد کرنے کو کہا تھا، جب غزہ کی جنگ ابھی تک جاری تھی۔ سوئس وزارت خارجہ نے کہا کہ اسی طرح کی کانفرنسیں سنہ 1999ء، 2001ء اور 2014ء میں منعقد ہوچکی ہیں۔