Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینیوں کو ریلیف فراہم کرنا اور مستقل جنگ بندی ہماری اولین ترجیح ہے:حماس

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ترجمان عبداللطیف القانو ع نے کہا ہے کہ حماس نے ثالثوں اور ٹرمپ کے ایلچی کی کوششوں کا لچکدار طریقے سے جواب دیا ہے۔ حماس متوقع مذاکرات کے نتائج کا انتظار کر رہی ہے اور قابض اسرائیل کو رضامندی اور دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے کا پابند دیکھنا چاہتی ہے۔

القانو ع نے پیر کو ایک پریس بیان میں زور دیا کہ مصری اور قطری ثالثوں اور ٹرمپ کے ایلچی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات جنگ کے خاتمے، انخلاء اور تعمیر نو پر مبنی ہیں۔

انھوں نے کہاکہ ہم نے معاہدے کے پہلے مرحلے کے لیے پوری طرح عزم کیا ہے۔ اب ہماری ترجیح اپنے لوگوں کو پناہ اور امداد فراہم کرنا اور مستقل جنگ بندی کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ حماس نے مصر کی جانب سے کمیونٹی سپورٹ کمیٹی کی تجویز اور غزہ کی پٹی میں اپنا کام شروع کرنے پر اتفاق کیا تاکہ ہمارے جنگ زدہ عوام کی استقامت کو تقویت ملے اور انہیں اپنی سرزمین پر قائم کیا جا سکے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض اسرائیل کا مقصد محاصرے کو سخت کرنا، کراسنگ کو بند کرنا اور ہمارے لوگوں کو ہجرت پر مجبور کرنے کے لیے امداد کو پہنچنے سے روکنا ہے اور یہ محض ایک خواب ہے۔

ان کا خیال تھا کہ غزہ میں دوبارہ لڑائی شروع کرنے کے فوجی منصوبوں کے بارے میں قابض اسرائیل کا بیان اور بجلی منقطع کرنے کا فیصلہ ناکام آپشن تھے جو اس کے قیدیوں کے لیے خطرہ ہیں۔ انہیں مذاکرات کے علاوہ رہا نہیں کیا جائے گا۔

قابض اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا کہ مذاکرات کے دوسرے مرحلے پر بات چیت کے لیے ایک اسرائیلی وفد پیر کو قطری دارالحکومت دوحہ جائے گا۔

امریکہ کے قیدیوں کے امور کے لیےخصوصی ایلچی ایڈم بوہلر نے اتوار کو اعلان کیا کہ حماس کے عہدیداروں کے ساتھ ان کی ملاقات “بہت مفید” رہی۔ انھوں نے “ہفتوں کے اندر” کسی معاہدے تک پہنچنے کے امکان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ ایک معاہدہ ہے جس کے ذریعے تمام یرغمالیوں کو رہا کیا جاسکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan