Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

پائلٹ کی پرواز کے دوران مسافروں سے اہالیان غزہ کے لیے دعا کی درخواست

طرابلس(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لیبیا کے ایک پائلٹ کی جانب سے پرواز کے دوران غزہ کے جنگ سے تباہ حال فلسطینی عوام کی خاطر مدد اور نصرت کی دعاؤں کی درخواست پر بعض مسافروں کی طرف سے حیرت کا اظہار کیا گیا ہے۔ کپتان کی طیارے میں فلسطینیوں کے لیے رقت آمیز دعا سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے وسیع پیمانے پر پذیرائی فراہم کی گئی ہے۔

لیبیا سے تعلق رکھنے والے پائلٹ کیپٹن عبداللطیف کبلان نے اپنے ساتھ سفر کنے والے مسافروں کو جو ترکیہ کے شہر استنبول سے لیبیا کے شہر مصراتہ جانے والی پرواز میں سوار تھے س کہا کہ  وہ غزہ کے لوگوں کے لیے دعا کرنا نہ بھولیں جو صہیونی فوج کے ظلم کا شکار ہیں۔

کیپٹن کبلان افریقیہ ایئرلائنز کے لیے کام کرتے ہیں۔ ایک مسافر نے استنبول سے مصراتہ کے لیے پرواز کی روانگی سے قبل کیپٹن کی دکھ اور غم کے لہجے میں سفر کی دعا کے بعد غزہ کے لوگوں کے لیے دعا کی ویڈیو پوسٹ کی۔

کیپٹن کبلان نے اپنی دعا کا آغاز یہ کہتے ہوئے کیا کہ”ہم خدا سے ان کی پریشانی دور کرنے، ان کی ثابت قدمی ، ان کی لڑنے کی صلاحیت میں اضافے کی دعا کرتے ہیں۔ اللہ انہیں اپنے دشمن پر فتح عطا کرے اوران کے شہداء کو جنت نصیب کرے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اے خدا ان لوگوں کو فتح عطا فرما جنہوں نے ان کی مدد کی۔اے خدا، انہیں آسمان سے ایک لشکر مہیا کر اورا ن کی مدد کے لیے فرشتے بھیج جو ان کے ساتھ عظیم فتح تک لڑیں گے۔ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے رحم کرنے والےرب تو غزہ کے لوگوں کے حال پر رحم فرما”۔

جب مسافر نے اس کلپ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کیا تو ٹوئٹرصارفین اسے بڑے پیمانے پر شیئرکیا اور کپتان کی تعریف کی۔

ایکس صارفین نے اس کلپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کپتان غزہ میں اپنے بھائیوں کو نہیں بھولے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کبلان عرب اور اسلامی دنیا کے بہت سے شہریوں کی طرح ایک شہری ہیں جو جنگ میں غزہ کے لوگوں کے ساتھ ہونے والےظالم پر رنجیدہ ہیں۔انہیں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی پر گہراصدمہ ہے‘۔

ایک صارف نے کہا کہ ہم خدا سے دعا گو ہیں کہ وہ اس کی دعائیں قبول فرمائے۔

کیپٹن عبداللطیف کا غزہ کےعوام کے لیے دعا کا ایک ویڈیو کلپ گذشتہ اپریل میں بھی وائرل ہوا تھا جس میں انہیں فلسطینیوں کی مدد اور نصرت کے لیے دعا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan