مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن سے داغا گیا میزائل ہفتے کی صبح تل ابیب پر گرنے کے نتیجے میں 16 اسرائیلی زخمی ہوگئے جب کہ مقبوضہ فلسطین کے اندر کئی علاقوں میں سائرن بجنے کی اطلاعات ہیں۔ میزائل حملے کے بعد تل ابیب میں خوف وہراس پھیل گیا اور یہودی آباد کا بنکروں کی طرف بھاگ کھڑے ہوئے۔
اسرائیلی ایمبولینس نے اعلان کیا کہ یمن سے داغے گئے میزائل تل ابیب پر گرنے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔
14 دیگر پناہ گاہوں کے راستے میں زخمی ہوئے اور 7 کو نفسیاتی صدمہ پہنچا۔
اسرائیلی میڈیا نے نے میزائل کے گرنےمناظر نشر کیے ہیں اور کہا ہے کہ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام اسے روکنے میں ناکام رہا ہے۔
ادھر اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ انہیں یمنی میزائل کے نتیجے میں تل ابیب میں نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
بعد ازاں یمنی افواج کے فوجی ترجمان یحیی سریع نے مقبوضہ یافا میں ایک فوجی ہدف کو ہائپرسونک بیلسٹک میزائل سے بمباری کا اعلان کیا۔
انہوں نے ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ ہم نے غزہ کے قتل عام اور اپنے ملک کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ یافا میں ایک فوجی ہدف کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا۔
سریع نے تصدیق کی کہ “یافا پر ہائپرسونک میزائل نے اپنے ہدف کو درست طریقے سے نشانہ بنایا۔ دشمن کا نظام اس کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہا”۔
یمن پر نئی میزائلی بمباری اسرائیل کی جانب سے یمن پر پرتشدد حملے کی دھمکیوں کے باوجود سامنے آئی ہے۔
گذشتہ جمعرات کو صبح سویرے اسرائیلی ریاست نے یمنی دارالحکومت صنعا اور الحدیدہ گورنری میں تنصیبات پر فضائی حملے کیے تھے۔ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کی فضائیہ نے یمن میں حوثیوں کے فوجی اہداف پر حملہ کیا جس میں صنعا میں بندرگاہیں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے بھی شامل ہیں۔