غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے کہا ہے کہ گذشتہ گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیلی جیلوں میں پانچ فلسطینی قیدیوں کی شہادت کے واقعات نے قابض دشمن کے انتہائی سفاکانہ اور مکروہ چہرے کو بے نقاب کردیا ہے۔
حماس نے کہا کہ فلسطینی قیدیوں کا قتل عام عالمی بے حسی ، انسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کو نظرانداز کیےجانے کا نتیجہ ہے۔ حماس نے قابض اسرائیل کو فلسطینی قیدیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا۔
حماس نے پیر کو فلسطینی انفارمیشن سینٹر کے ذریعے پہنچائے گئے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ قیدیوں کو جبری گمشدگی، طبی غفلت، منظم تشدد اور بنیادی حقوق سے محروم کرنے سمیت سنگین خلاف ورزیاں امریکی تعصب کا براہ راست نتیجہ ہیں۔
حماس نے فلسطینی عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض دشمن کے حملوں، خاص طور پر غزہ کی پٹی کے خلاف جاری نسل کشی کے جرائم میں اضافے کے ساتھ قیدیوں کی حمایت کے لیے بڑے پیمانے پر سرگرمیوں میں شامل ہوں۔
تحریک نے انسانی حقوق کی تمام بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس قابض ریاست کی مذمت کرنے کے لیے عملی موقف اختیار کریں اور اس کے رہنماؤں کےخلاف بین الاقوامی عدالتوں کے سامنے مقدمات چلائیں۔
فلسطین اسیران کے حقوق کے نگران اداروں نے غزہ کی پٹی سے 4 فلسطینی اسیران کی شہادت کا اعلان کیا جس سے غزہ کی پٹی سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تشدد سے شہید ہونے والے قیدیوں کی تعداد 5 ہوگئی۔
شہداء میں 44 سالہ محمد راشد العکہ،52 سالہ سمیر محمود الکحلوت ، 58 سالہ زہیر عمر الشریف ستاون سالہ محمد انور لبد شامل ہیں۔
بیان کے مطابق نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک قابض ریاست کے عقوبت خانوں میں شہید ہونے والے فلسطینی اسیران کی تعداد بڑھ کر 54 ہو گئی ہے۔