Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف یمن میں لاکھوں افراد کا مظاہرہ

صنعاء (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن کی انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی کی کال پر جمعے کے روز دارالحکومت صنعا اور کئی دیگر شہروں میں لاکھوں یمنی شہریوں نے مظاہروں ، جلسے جلوسوں اور احتجاج میں شرکت کرکے مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

انادولو نیوز ایجنسی کے مطابق انصار اللہ کے رہنما کی دعوت پر دارالحکومت صنعا میں ایک بڑے مظاہرے کا مشاہدہ کیا گیا جس میں “غزہ کے ساتھ وعدے پر، نقل مکانی کے خلاف، تمام سازشوں کے خلاف” کے نعرے کے تحت دسیوں ہزار افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر “جارحیت دوبارہ شروع کرنے اور فلسطینی عوام کو بے گھر کرنے کی امریکی صیہونی دھمکیوں کے مقابلے میں اپنے موقف پر ثابت قدم رہنے” پر زور دیا گیا تھا۔
احتجاجی ریلیوںسے خطاب میں یمنی رہ نماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے منصوبے کو دور جدید کا خوفناک استعماری منصوبہ قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری اور عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹرمپ کے سازشی اور استعماری گھناؤنے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے حرکت میں آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہم فلسطینی عوام کے حوالے سے جس موقف اور وعدے پر چل رہے ہیں اس پر قائم رہیں گے۔ ہم تمام سازشوں اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے میں ان کے ساتھ ہیں اور ان کے شانہ بشانہ ہیں، چاہے وہ مظالم اور سازشیں کتنی بڑی ہی کیوں نہ ہوں۔ ہم انہیں چھوڑیں گےچاہے کوئی بھی قیمت کیوں نہ ادا کرنا پڑے”۔

انصار اللہ کے قریب سمجھے جانے والے المسیرہ سیٹلائٹ چینل نے اطلاع دی ہے کہ جمعے کی صبح اور دوپہر کو دارالحکومت صنعا سمیت 14 گورنریوں میں 800 سے زیادہ مقامات پر لاکھوں افراد کے مظاہرے کیے۔

چار فروری ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ ان کا ملک غزہ پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور وہاں سے فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے بعد مصر اور اردن سمیت دیگر ممالک میں منتقل ہو جائے گا۔

ٹرمپ کے منصوبے کے مطابق اسرائیلی حکومت نے ایک منصوبہ تیار کرنا شروع کر دیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ وہ غزہ سے فلسطینیوں کی “رضاکارانہ روانگی” کی اسکیم تیار کررہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan