Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینیوں کی حمایت کی پاداش میں امریکی میوزیم کے تین ملازمین برطرف

نیو یارک  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) نیو یارک سٹی کے نوگوچی میوزیم نے کہا ہے کہ اس نے تین ملازمین کو فلسطینی جدو جہد کی علامت کوفیہ پہن کر ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی کرنےکی وجہ سےملازمت سے برطرف کر دیا۔ یہ تینوں ملازمین ڈریس کوڈ کی خلاف ورزی اور فلسطینی کاز کے ساتھ یکجہتی کی علامت کو فروغ دے رہے تھے۔

میوزیم نے ایک بیان میں کہا کہ “جب کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ کوفیہ کی جگہ کا مقصد ذاتی خیالات کا اظہار کرنا ہے۔ ہم یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ اس طرح کے تاثرات غیر ارادی طور پر ہمارے متنوع زائرین کے طبقات میں تفریق کر سکتے ہیں”۔

میوزیم جس کی بنیاد جاپانی-امریکی مجسمہ ساز اسامو نوگوچی نے رکھی تھی نے گذشتہ ماہ ایک پالیسی کا اعلان کیا تھا جس میں ملازمین کو ایسی کوئی بھی چیز پہننے سے منع کیا گیا تھا جو “سیاسی پیغامات، نعرے یا علامت” کا اظہار کرتی ہو۔

دوسری جانب برطرف کیے گئے تین ملازمین میں سے ایک نٹالی کیپلینی نے کہا کہ میوزیم کی قیادت فلسطینی کاز کے خلاف “سیاسی” کی اصطلاح کو بطور ہتھیار استعمال کرتی ہے۔

کوفیہ ہمیشہ سے فلسطینی کاز کی علامت رہا ہے اور غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے مطالبے کے لیے دنیا بھر میں ہونے والے مظاہروں میں مظاہرین فلسطینی کوفیہ پہنتے ہیں۔

غزہ پر نسل کشی کی جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک درجنوں ایسے واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں فلسطینی کاز کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف موقف کی وجہ سے امریکہ میں لوگوں نے اپنی ملازمتیں کھو دیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan