لاہور(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے والے تین رکنی فلسطینی وفد نے جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما سید البرکہ کی قیادت میں لاہور میں علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے مزارپر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
فلسطینی وفد میں مجلس علمائے فلسطین کے صدر شیخ ادیب یاسر جی اور عالمی مہم برائے حق واپسی فلسطین کے سیکرٹری جنرل شیخ یوسف عباس بھی شریک تھے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہو ر کے عہدیداروں میں عثمان محی الدین، حسن نظامی، ارشاد ناصر اور شامخ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔