کراچی(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے فلسطینی وفد نے کراچی کے علاقہ اسکیم ۳۳ میں واقع مسجد امام ہادی کا دورہ کیا۔مسجد میں نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد نمازیوں سے مسئلہ فلسطین کی اہمیت پر خطاب کیا اور نمازیوں سے ملاقات کی۔ فلسطینی وفد کی قیادت سابق فلسطینی وزیر برائے ورزش و جوانان اور جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما سید حسین البرکہ کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ فلسطینی محقق اور علمائے فلسطین کے صدر شیخ ادیب یاسر جی اور عالمی مہم برائے حق واپسی فلسطین کے صدر یوسف عباس سمیت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم بھی ان کے ہمراہ تھے۔
مسجد امام ہادی میں نماز مغرب کے بعد شیخ ادیب یاسر جی نے خطاب کیا اور مسئلہ فلسطین سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ عوام نے فلسطینی وفد کا نعروں کی گونج میں استقبال کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔