کل سوموار کو صہیونی فوجی عدالت نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں القسام بریگیڈ کے ایک سیل کے ایک رکن زید عامر کو دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی۔ زید پر الزام ہے کہ اس نے آٹھ سال قبل ایک شوٹنگ کی کارروائی میں آباد کاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔
عبرانی چینل 7 نے رپورٹ کیا کہ عدالت نے قیدی عامر کو 2015 کے موسم گرما میں نابلس کے مشرق میں فائرنگ کے ایک حملے میں ربی ایتان ہینکن اور اس کی اہلیہ کے قتل میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیتے ہوئے اسے دوبار عمر قید اور 30 سال کی سزا سنائی۔ عدالت نے آپریشن میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے حق میں قیدی عامر پر 30 لاکھ شیکل کا ہرجانہ عائد کرنے کا حکم دیا۔ یہ کارروائی آباد کاروں کی جانب سے نابلس کے جنوب میں واقع دوما گاؤں میں دوابشہ خاندان کو جلانے کے جرم کے جواب میں کی گئی تھی۔