Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی شہری اسرائیلی قید سے 20 سال بعد رہا

نابلس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) کل بروز اتوار اسرائیلی قابض حکام نے قابض ریاست کی جیلوں میں 20 سال گزارنے والے قیدی ناصر عورتانی (عمر36 سال) کو رہا کردیا۔ عورتانی کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر نابلس سے ہے۔

عورتانی کو صحرائے نقب جیل سے رہا کیا گیا، اور الخلیل کے جنوب میں الظہریہ فوجی چوکی پر اس کے خاندان کے متعدد افراد کے حوالے کیا گیا جو اس کے ساتھ نابلس شہر گئے تھے۔

عورتانی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ان کی عمر 16 سال تھی۔ قابض عدالتوں نے انہیں 20 سال قید کی سزا سنائی۔ نظر بندی کے سالوں کے دوران وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔

ان کے خاندان کو ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا، اور ان کی والدہ اخلاص ابو السعود کو 2004 میں گرفتار کیا گیا۔اس نے 13 ماہ قابض دشمن کی جیلوں میں گزارے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan