Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی قوم آزادی کے حصول کی طرف صحیح راستے پر گامزن ہیں: مشعل

دوحا – (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے بیرون ملک سربراہ خالد مشعل نے زور دے کر کہا ہے کہ غزہ سے صیہونی شکست ایک تاریخی فلسطینی قومی کامیابی تھی ، جسے غزہ میں اس کے بہادرمزاحمت کاروں کے ہاتھوں مزاحمت اور مغربی کنارے میں بہادری کی شہادت کے ذریعے ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مشعل نے کل منگل کے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی سے صیہونی شکست کی اٹھارہویں سالگرہ کا گزرنا مزاحمتی آپشن کی درستگی، آزادی کی حکمت عملی میں اس کی مرکزیت اور ہمارے قومی نصب العین کے مبنی بر حق  ہونے کا ایک اہم موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق کی بھیک مانگنے کے بجائے لڑ کراپنے حقوق کے حصول کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ قومی سالگرہ (جس نے غزہ سے دشمن کو شکست دینے کی مزاحمت کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا) اس سال مغربی کنارے میں مزاحمت میں اضافے اور اس کی بہادرانہ کارروائیوں کے ساتھ منایا گیا، جس نے دشمن، اس کے فوجیوں اور آباد کاروں کو کمزور کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم آزادی اور اپنے حقوق کےحصول کی خاطر درست راستے پرگامزن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری قوم کی حمایت اور اس جنگ میں اس کی متوقع براہ راست شمولیت کے ساتھ اندرون و بیرون ملک ہمارے تمام لوگوں کی جامع مزاحمت کی ایک مثالی تصویر ہے، جس سے ہماری آزادی کے مقاصد اور خواہشات کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔

کل 12 ستمبر کو القسام بریگیڈز کی قیادت میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے دلیرانہ اور معیاری مزاحمت کے بعد غزہ کی پٹی سے صیہونی غاصب افواج کی شکست کی 18ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

غزہ سے انخلاء پہلا واقعہ ہے جس میں صیہونی غاصبانہ قبضے کو 1948ء کے بعد پہلی بار غزہ کو چھوڑنے پر مجبور کیا گیا۔

2000 میں الاقصی انتفادہ کے شروع ہونے کے بعد سے بستیوں اور فوجی مقامات پر مزاحمتی حملوں نے قابض حکومت کو غزہ کی پٹی میں 21 بستیوں کو خالی کرنے پر مجبور کیا جن پر “اسرائیل” نے 1967 کی شکست کے بعد قبضہ کر لیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan