مغربی کنارے(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)صیہونی فوجیوں نے گزشتہ روز ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کی ایک چیک پوسٹ پر ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
صیہونی ذرائع کا دعوی تھا کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان، فوجیوں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کر رہا تھا۔
اس کارروائی میں تین صیہونی فوجی زخمی ہوئے جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔