رام اللہ -(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )اسرائیلی ریاست کی ایک نام نہاد فوجی عدالت نے فلسطینی خاتون رہ نما 59 سالہ حنان صالح البرغوثی کو چار ماہ کی قابل تجدید انتظامی قید کی سزا سنائی ہے۔
حنان صالح البرغوثی کا تعلق غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں کوبر کے علاقے سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ 43 سال سے اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی رہ نما نائل البرغوثی کی اہلیہ ہیں۔
فلسطینی اسیران کلب نے جمعرات کی شام ایک بیان میں وضاحت کی کہ البرغوثی کو 4 ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا، جب اسے حال ہی میں قابض ریاست کی طرف سے متعدد دھمکیاں موصول ہوئی تھیں اوران کے گھر پر کئی بار چھاپے مارے گئے تھے۔
کلب برائے اسیران کے مطابق حنان کئی صحت کے مسائل کا شکار ہیں جن میں ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس شامل ہیں۔