Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی ڈرائیور کا مزاحمتی وار،ایک صہیونی فوجی جھنم واصل،5 زخمی

رام اللہ ۔ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)فلسطین کے علاقے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے قریب فلسطینیوں کی ایک مزاحمتی کارروائی میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور کم سے کم پانچ زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ایک فلسطینی نے اپنا ٹرک سڑک کے کنارے کھڑے اسرائیلی فوجیوں پر چڑھا دیا۔

اسرائیلی پولیس کے مطابق فلسطین سے تعلق رکھنے والے ایک ٹرک ڈرائیور نے مقبوضہ مغربی کنارے کی سرحد پر واقع ایک اسرائیلی چیک پوسٹ پر تعینات فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ دیگر پانچ زخمی ہوگئے۔

پولیس کمانڈر کے مطابق ڈرائیور کو فلسطینی گائوں کو جانے والے راستے پر مکابیم چیک پوائنٹ کے قریب گولی مار دی گئی۔

کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور 41 سالہ فلسطینی شہری تھا جس کے پاس اسرائیل میں کام کرنے کا پرمٹ موجود تھا۔

دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت کے مطابق رام اللہ کے نواحی علاقے بیت سیرا کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر ٹرک ڈرائیور داؤد عبدالرزاق درس کو شہید کردیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس موقعے پر اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی خاتون کو دھاتی گولی مار کر اس کی آنکھ زخمی کردی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حملہ اور فلسطینی شہری کا تعلق  رام اللہ کے نواحی علاقے دیر عمار سے ہے۔

فلسطینی مزاحمتی قوتوں اسلامی تحریک مزاحمت  [حماس] اور فلسطینی اتھارٹی نے اس واقعہ کو ‘بہادری بھرا کارنامہ’ قرار دیا۔ حالیہ مہینوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں ایسے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے بھی مہاجر کیمپوں میں فلسطینیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ تیز کر رکھا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan