Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطینی عوام پوری امت اور انسانیت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

اسلام آباد  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)  فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے اسلام آباد میں فلسطین کے سفیر احمد رباعی سے ملاقات کی اور عید الاضحی کے موقع پر پاکستانی عوام کی طرف سے عید مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی کامیابی یقینی ہے۔ ملاقات میں ان کے ساتھ پی ایل ایف اسلام آباد چیپٹر کے مرتضی عباس اور شجاعت علی بھی موجود تھے۔

فلسطینی سفیر نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں اور حمایت فلسطین پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم پاکستانی عوام کے شکر گزار ہیں کہ ہمیشہ فلسطین کی حمایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نابودی کی طرف گامزن ہے۔ آج اسرائیل کا مقابلہ فوجوں سے نہیں بلکہ مزاحمتی گروہوں سے ہے اور اسرائیل ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے فلسطینی مزاحمت حماس، جہاد اسلامی، پاپولر فرنٹ ، الفتح سمیت تمام فلسطینی دھڑوں کے اتحاد کو مثالی قرار دیا اور کہا کہ لبنان میں حزب اللہ، یمن میں انصار اللہ اور عراق کی مزاحمتی گروہوں نے بے مثال کارنامہ انجام دیا ہے۔ پوری فلسطینی قوم ان کی شکر گزار ہے۔ انہوں نے پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے کردار کو قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ پاکستان میں فلسطینی مظلوموں کی آواز بلند کرنے پر شکر گزار ہیں۔
ڈاکٹر صابر ابو مریم کاکہنا تھا کہ فلسطین کاز کی حمایت کرنا ہمارے نظریہ پاکستان کی بنیاد ہے۔ ہمارے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی بنیادی تعلیمات کا جز ہے۔ ہمارا سیاسی ، اخلاقی، دینی اور انسانی فریضہ ہے کہ ہم فلسطینی کاز کی حمایت کریں۔ اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے فلسطینی سفیر کو آئندہ ماہ پروگراموں میں شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔
   

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan