Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطینی عوام کی صحت کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے کراچی میں شارع فیصل پر فلسطین فاؤنڈیشن کی ایمنولینس ریلی

کراچی   (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) فلسطین پر غاصب صیہونی تسلط کے دن یوم نکبہ اور غزہ میں جاری نسل کشی کے خلاف فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی شارع فیصل پر ایمبولینس کاروان برائے یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی۔

یکجہتی فلسطین ریلی میں ایمبولینسز کی بڑی تعداد شریک ہوئی جبکہ ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اسٹاف سمیت خواتین بائیکرز کا خصوصی گروپ اور سوسائٹی کے تمام طبقات شریک ہوئے۔ ریلی میں خواتین اور بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے تین تلوار پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی کی قیادت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کر رہے تھے۔شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرنے سمیت فلسطینی عوام کے حق واپسی کے مطالبہ درج تھے جبکہ فلسطینی عوام کے حق واپسی کی علامت چابی بھی ہاتھوں میں اٹھا رکھی تھی۔شرکائے ریلی سے مختلف سیاسی وسماجی اور مذہبی قائدین بشمول فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، محفوظ یار خان، علامہ باقر زیدی، مسلم پرویز، علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ عقیل انجم، اسرار عباسی، پیرزادہ ازہر علی ہمدانی، ثاقب نوشاہی، علامہ مبشر حسن، صادق شیخ اور مفتی محمد داؤدسمیت، ڈاکٹر علی حسن اور خاتون بائیکر فرخندہ فیروز اور بشیر خان سدوزئی نے خطاب کیا۔شرکائے ریلی ستے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ غزہ میں لاکھوں لوگ زخمی ہیں اور علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم ہیں۔ ایمبولینس کاروان کا مقصد فلسطینیوں کے صحت اور علاج معالجہ کے مسائل کو دنیا کے سامنے ا جاگر کرنا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا چارٹر پھاڑنے والے سفیر کو اقوام متحدہ نے بے دخل کیا جائے۔امریکی حکومت دنیا میں انسانی حقوق کی پامالی کر رہی ہے۔مقررین کاکہنا تھا کہ فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ تسلط کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی سرزمین پر قائم کی جانے والی ایک غاصب اور ناجائز صیہونی ریاست ہے۔مقررین نے کہا کہ فلسطین پر صرف فلسطینیوں کا حق ہے اور غاصب صیہونی آبادکاروں کو یورپ اور مغربی ممالک میں واپس جانا چاہئیے۔مقررین نے غزہ پر جارحیت بند کرنے کا مطالبہ کیااور کہا کہ فلسطینی عوام اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہم فلسطینی مزاحمت کی تحریکوں بشمول حماس، جہاد اسلامی، حزب اللہ اور انصار اللہ سمیت عراقی مزاحمت کی حمایت کرتے ہیں۔مقررین نے امریکی یونیورسٹیوں میں طلباء کی گرفتاری کی مذمت کی اور امریکی اساتذہ اور طلباء کو فی الفور رہا کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کاکہنا تھا کہ غزہ پر جارحیت کے خاتمہ اور امریکی یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتذہ کے حقوق کے لئے ہم ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری رکھیں گے۔ آج فلسطین میں انسانیت کو قتل کیا جا رہاہے۔ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور ہم فلسطینیوں کے حق واپسی کی حمایت  کرتے ہیں۔ اس موقع پر شرکائے ریلی نے فلسطین کی آزادی اور غاصب صیہونی حکومت کے تسلط کے خلاف نعرے لگائے۔ یکجہتی فلسطین ایمبولینس کاروان میں سیاسی و مذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی اراکین بشمول معاذ نظامی، اسماعیل عارفی، قاری عبد الوحید یونس، شایان ستی سمیت طلباء و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔


Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan