Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی اتھارٹی نے سینیر جج کو من مانی طریقے سے برطرف کردیا

مغربی کنارا (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)انسانی حقوق کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی ماتحت نام نہاد سپریم جوڈیشل کونسل جو غیر قانونی طور پربنائی گئی تھی، نے من مانے طریقے سےسینیر جج جسٹس محمود مخلوف کو برطرف کر دیا۔

انسانی حقوق کے کارکن فرید العطرش نے کہا کہ یہ جج محمود مخلوف تھے جنہوں نے 23 نومبر 2020 کو اریحا کورٹ سے شہید نزار بنات کی رہائی کا فیصلہ جاری کیا تھا۔ انہیں انتقامی بنیادوں پرعہدے سے ہٹایا گیا ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ جج جسٹس مخلوف نے اس وقت نذر بنات کو رہا کرنے کا ایک معروف فیصلہ جاری کیا۔ انہوں نے مقتول نزاربنات کے بارے میں فیصلہ کیا تھا کہ انہیں آزادی اظہار رائے پر قتل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس اجلاس میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا اور جج محمود نے شہید نزار کے ساتھ کیسا سلوک کیا، جب انہوں نے ان سے پانی کا گلاس مانگا اور انہیں کرسی پر بٹھا دیا۔

انہوں نے کہا کہ جسٹس مخلوف کی برطرفی کا فیصلہ 6/24/2023 کو دیا گیا جو کہ نزار بنات کے قتل کی دوسری برسی ہے۔اس موقعے پرانہیں عہدے سے ہٹانا فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے واضح پیغام ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ جوڈیشل کونسل کا سربراہ جس نے برطرفی کا فیصلہ جاری کیا، وہی ہے جس نے ان کے اہل خانہ (عطرش خاندان) کو سزا دی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan