Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی اسیران تحریک نے بھوک ہڑتال معطل کرنے کا اعلان کر دیا

اسرائیلی جیل خانہ جات ۔(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )اسرائیلی دُشمن حکام کی طرف سے فلسطینی قیدیوں  کے ساتھ ان کے اقارب کی ملاقاتیں محدود کرنے کے فیصلے سے پیچھے ہٹنے کے بعد قابض جیلوں میں قیدیوں کی تحریک نے بھوک ہڑتال معطل کرنے کا اعلان کیا۔

قیدیوں کی تحریک کی سپریم نیشنل کمیٹی نے اپنی مشاورت کی اور قیدیوں کی صفوں میں مکمل تیاری اور چوکس حالت کو برقرار رکھتے ہوئے کھلی بھوک ہڑتال، جو آج جمعرات سے شروع ہونے والی تھی معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری تیاری اورقیدیوں کی صفوں میں اتحاد ہی ہمارے حقوق اور وقار کے تحفظ کی ضمانت ہے جب تک کہ ہم اپنی مکمل آزادی حاصل نہیں کر لیتے۔ بھوک ہڑتال کا ہتھیار ہمارے جائزحقوق کے حصول کے لیے مستقل تلوار ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارا دشمن کے لیے پیغام ہے کہ ’’اگر تم لوٹو گے تو ہم واپس آئیں گے اور ہم اس موروثی حق کو کبھی بھی پامال نہیں ہونے دیں گے جسے ہم نے اپنی بھوک، صبر اور تحریک اسیر سے اپنے شہداء کی قربانیوں سے چھین لیا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کے ساتھ ہماری جنگ ایک کھلی جنگ ہے جس کی نوعیت اور شکل سٹیج کے تقاضوں اور میدان کے اعداد و شمار کے مطابق بدل جاتی ہے۔ یہ تصادم ہماری سرزمین اور ہمارے عوام کو دشمن سے آزاد کرانے سے کم پر نہیں رکے گا۔ دشمن صرف تصادم کی زبان سمجھتا ہے۔

خیال رہے کہ منگل کو اسرائیلی کابینہ نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی طرف سے انتہا پسند قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کے فیصلے کو مسترد کرنے کی سفارش کو اپنانے کی منظوری دے دی، جس میں فلسطینی قیدیوں کے ان کے اہل خانہ سے ملاقات محدود کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

چند روز قبل قیدیوں نے کل جمعرات کواس فیصلے کے خلاف کھلی بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا تاہم فیصلہ تبدیل ہونےکے بعد اسیران نے بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan